بہتر مستقبل کیلئے جنوبی افریقہ جانے کی خواہش، 3 کمسن بچیوں کی ڈی جی خان سے لاہور آمد

بہتر مستقبل کیلئے جنوبی افریقہ  جانے کی خواہش، 3 کمسن بچیوں  کی ڈی جی خان سے لاہور آمد

لاہور(کرائم رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹرسے ) جنوبی افریقہ جانے کے لیے گھر سے نکلنے والی 3 بچیوں کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کردیا۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ڈی جی خان کی رہائشی سالہ عافیہ، علیشا اور ایمن آپس میں کزن ہیں۔ نابالغ بچیاں پہلے لاہور سے کراچی اور پھر جنوبی افریقہ جانا چاہتی تھیں۔ تینوں بچیاں بس کے ذریعے ڈی جی خان سے ریلوے سٹیشن لاہور پہنچی تھیں۔لاہور ریلوے سٹیشن کے مین پورچ میں ڈیوٹی کانسٹیبل شاہ نواز نے بچیوں کو لا وارث پا کر حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ بچیوں نے انکشاف کیا کہ وہ بہتر مستقبل کی خاطر گھر سے نکلی ہیں۔ بچیوں کے ورثا نے ڈی جی خان کے تھانہ کوٹ مبارک میں اغوا کی ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی۔ریلویز پولیس نے بچیوں کو بحفاظت ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں