محکمہ سکول ایجوکیشن کا اکیڈمک کیلنڈر جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کردیا ،رواں تعلیمی سال میں طلبہ کے 187 تعلیمی دن ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو رواں سال 2 سو 10 دن پورے کرنے ہونگے ۔فرسٹ ٹرم میں طلبہ کے 97 اور دوسری ٹرم میں طلبہ کو 90 دن پورے کرنے ہونگے ۔ٹیچرز کو فرسٹ ٹرم میں 107 اور دوسری میں 103 دن پورے کرنے ہونگے ۔