پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ نے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔
امیدوار 16 اکتوبر تک ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے، ری چیکنگ کیلئے بارہ سو روپے فی پیپر فیس رکھی گئی ہے ۔آن لائن درخواست جمع ہونے کے بعد امیدوار کو بذریعہ ایس ایم ایس مقررہ تاریخ بارے آگاہ کیا جائے گا۔