1967مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)1967 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 502226 مقامات کی انسپکشن کے دوران ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 88 مقامات کا اندراج کیا گیا۔۔۔
جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 491811 کنٹینرز کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ نے مختلف مقامات کے جائزے کے دوران شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا۔