وقف املاک: 15کروڑ کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)متروکہ وقف املاک کا ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ لاہور میں ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن ،15 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرا لی گئی۔
ایف آئی اے اور مقامی پولیس کے ہمراہ آپریشن کر کے موضع بھچو کی ماہجہ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تقریباً 9 کروڑ 53 لاکھ روپے کی 107 کنال تین مرلہ زرعی راضی جبکہ موضع بھائی کوٹ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تقریباً 6 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 40 کنال زرعی ا راضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی۔