شگاف ، مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند

شگاف ، مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شگاف پڑنے سے مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈائیورشن لگا کر سروس روڈ سے ٹریفک کو چلایا جارہا ہے۔۔۔

 جس کی وجہ سے اللہ ہو چوک سے شوکت خانم جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، واسا کی ایک کے بعد ایک غفلت کا کارنامہ سامنے آنے لگا، شگاف اور ٹوٹی ہوئی سیوریج لائن کی مرمت کے دوران علاقہ مکینوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ،جوہر ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں شدید پانی کی قلت پیدا ہوگئی، جوہر ٹاؤن کے پی اور کیو بلاک کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، شگاف کی مرمت کے دوران نے مختلف ٹیوب ویلز کی بندش سے پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے ، واسا نے تعمیراتی کام میں تیزی اور پانی کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی نہ بنائی، واسا کی طرف سے ٹیوب ویلز چلانے اور بند کرنے سے متعلق کوئی ٹائم ٹیبل ترتیب نہ دیا گیا، واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے تمام ٹیوب ویلز مختلف اوقات کار میں چلائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں