جناح سیکٹر کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر کی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے حکومت سے ’’ادھار‘‘ رقم لینے کا فیصلہ کرلیا۔
جناح سیکٹر کی باقی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے تیس کروڑ روپے سافٹ لون کی استدعا کی جائے گی، سکیم کے کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی فروخت سے رقم واپس کی جائے گی۔ایل ڈی اے کو سکیم کا جناح سیکٹر مکمل کرنے کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کی ضرورت ہے مگر ایل ڈی اے کو جناح سیکٹر کی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔