مزارات کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
سینئر ممبر کا کہنا ہے کہ مزارات کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمشنر ساہیوال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی مزارات کے توسیعی منصوبوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لے کر 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔