گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

 گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)میڈیکل اینڈ ڈینٹل ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ٹیموں نے مشکل سے قابو پایا۔ سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت افضل عمر، 40 سال ہاشم عمر 30 سال اور ثمینہ عمر 35 سال کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں