ریویمپنگ ترقیاتی سکیموں کاذمہ داری ڈی سی کودینے منظوری

 ریویمپنگ ترقیاتی سکیموں کاذمہ داری ڈی سی کودینے منظوری

لاہور(عمران اکبر)شہر لاہور میں ایک کھرب 37ارب کے ترقیاتی کاموں کے اختیارات کی تقسیم کا معاملہ، محکمہ پی اینڈ ڈی نے پی ایم یو کے ورکنگ پیپرز کی تجویز کو ختم کرنے کی منظوری دے دی، میٹنگ منٹس جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور کو ریویمپنگ ترقیاتی سکیموں کا ذمہ دار بنانے کی منظوری دے دی گئی ،دس افسروں پر مشتمل ٹیکنیکل سپورٹ سیل فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی، ڈپوٹیشن پر افسران لئے جائیں گے، ایک کھرب 37 ارب کے فنڈز منتقلی کی منظوری دے دی گئی،ری ویمپنگ ترقیاتی سکیموں کے لئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سے اجازت مشروط ہے ۔ماہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ترقیاتی کاموں کو شروع کرا نے کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں