تبدیل ہونیوالے اساتذہ کی تنخواہیں روک لی گئیں

تبدیل ہونیوالے اساتذہ  کی تنخواہیں روک لی گئیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تبادلے ہوگئے مگر تنخواہیں روک گئی ۔ ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ای ٹرانسفر ہونے کے بعد اساتذہ کو مزید مشکات کا سامنا ہے ۔

اکاؤنٹ آفس نے ای ٹرانسفر آرڈر پر اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کیں ۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ ڈی پی آئی ایلیمنٹری کا کہنا ہے کہ ای ٹرانسفر آرڈرز پہ کیو آر کورڈ ہی اساتذہ کی شناخت ہے ،اکاؤنٹ آفس ای ٹرانسفر آرڈر پر اساتذہ کو فوری تنخواہیں جاری کرے ،اکاؤنٹ آفس تنخواہیں جاری کرنے کیلئے ہیڈز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور سی ای اوز کے دستخط کا مطالبہ نہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں