اغوا برائے تاوان کے ملزم کو سزائے موت،2 کو عمر قید

اغوا برائے تاوان کے ملزم کو  سزائے موت،2 کو عمر قید

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)تھانہ کھڈیاں کے مقدمہ اغوا برائے تاوان کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزم نوید کو موت جبکہ آصف اور فیصل مختار کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزموں نے 8 اگست 2021 کو رائس ملز کے مالک محمد یاسین کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں