میڈیکل کالجز فیس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند

میڈیکل کالجز فیس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے تمام نجی کالجز اپنی سالانہ فیس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نجی میڈیکل کالجز کے مالکان اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی کالجز ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کا فیس سٹرکچر اپنی ویب سائٹس پر نمایاں طور پر ظاہر کریں۔تمام نجی کالجوں کو سیشن 25-2024 کا سالانہ فیس سٹرکچر 11 اکتوبر تک یو ایچ ایس اور پی ایم ڈی سی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ایم ڈی سی ایکٹ کے سیکشن (7)20 کے تحت کالجز ہر سال کی علیحدہ علیحدہ فیس اپنی ویب سائٹس پر ڈالنے کے پابند ہیں۔ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ نجی کالجز اپنی پراسپیکٹس بھی ویب سائٹس پر جاری کریں۔پی ایم ڈی سی قواعد و ضوابط کے تحت طلبہ کو فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں