سموگ کے خطرات ، انتظامیہ کا مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ

سموگ کے خطرات ، انتظامیہ کا مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ

لاہور(عمران اکبر)لاہور میں سموگ کے خطرات بڑھنے لگے جن سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کے ساتھ ملکر مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

شہر میں بادلوں کی مناسب موجودگی پر مصنوعی بارش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش برسانے کیلئے پاک فوج کی طرف سے سیسنا طیارہ تیار ہے ، جسکے ذریعے بادلوں کو ٹریگر کیا جائے گا۔ ڈی سی نے بتایاکہ شہر میں گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہے۔ وہیکلز اینالائزرز کو ایک ماہ میں خرید لیا جائے گا جس سے گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرکے سموگ کے خطرات کو کم کیاجاسکے گا جبکہ مصنوعی بارش بھی سموگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں