ہیلے کالج آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقعوں میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلبہ کوکردارادا کرنا ہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی، کمانڈنٹ نیوی وار کالج لاہوررئیر ایڈمرل اظہر محمود،ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر ظفر، اے سی سی اے، آئی سی اے کے نمائندوں، فیکلٹی ممبران،طلبہ اورانکے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں 470 طلبہ میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلزلینے والے ہیلے کالج کے طالبعلم زرک خان کو ایک لاکھ کیش پرائز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر نے زرک خان کیلئے یونیورسٹی رول آف آنر کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ طلبہ کی خدمات حاصل کرکے ملکی معیشت کو مزید مضبوط کریں گی۔ سماجی و معاشی ترقی کے لئے کامرس لیڈرزوقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰمریم نواز طلبہ کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں انکی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ سکیم، پوزیشن ہولڈرز میں کیش پرائز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ طلبہ میں بلاسود بائیک سکیم اور انٹرنشپ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔صوبے میں آئی ٹی و بزنس سٹی قائم کئے جا رہے ہیں۔