ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ و پی آر یو کی اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، عادی ملزموں کیخلاف ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔۔۔
جس میں 44 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 112 ملزم گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزموں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 31 عادی مجرموں کو حراست میں لیا۔ زیر سماعت مقدمات میں 37 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کے 2 ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ ملزموں کے قبضہ سے 2 موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔