رواں سال:3978 جواریے پکڑے گئے، ڈیڑھ کروڑ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال قمار بازوں کے خلاف 943 مقدمات درج کئے گئے۔ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کا بہترین استعمال کر تے ہوئے 3978 جواریے گرفتار کئے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 15 ملین سے زائد کی رقم بھی برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ جواریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈورناکنگ کر کے گرفت میں لیا جائے۔ نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔