ابوذر شاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب
لاہور (کامرس رپورٹر سے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ ڈائریکٹرز منتخب ہوگئے۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر و سیکرٹری انڈسٹریز کا مشکور ہوں ۔سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی فعالیت میں اضافہ میرا ہدف ہوگا۔ معاشی بحالی کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اور قابل عمل تجاویز دی جائیں گی۔