لیسکو:مزید 157 نادہندگان سے 20 لاکھ کی ریکوری
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان سے ریکوری کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک روز کے دوران 157 نادہندگان سے 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ناردرن سرکل میں 9 نادہندگان سے 17 ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 18 نادہندہ سے 36 ہزار روپے سے زائد، سنٹرل سرکل میں 18 نادہندگان سے 46 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 23 نادہندگان سے 19 ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 29 نادہندگان سے 45 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 43 نادہندگان سے 32 ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 17 نا دہندگان سے 23 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔