ڈینگی کے وار جاری مزید 109 کیسز رپورٹ

ڈینگی کے وار جاری مزید 109 کیسز رپورٹ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے مزید 109 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2،2، گوجرانولہ، سیالکوٹ، چکوال، میانوالی، لودھراں، ملتان اور چنیوٹ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 946 جبکہ رواں سال اب تک 2498 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں