واردات کی جعلی کال کرنیوالے پر مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ منڈی عثمان والا نے واردات کی جعلی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
علی رضا نے پولیس کو کال کرکے بتایا کہ ڈاکو مجھ سے 50 ہزار روپے چھین کر لے گئے ہیں ،جب پولیس موقع پر پہنچی تو کالر علی رضا اور مانو درزی کے مابین لین کا معاملہ پایا گیا، جس پر کالر کے خلاف بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔