مانگا منڈی میں تجاوزات، گزرنا بھی محال

مانگا منڈی میں تجاوزات، گزرنا بھی محال

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں مقامی انتظامیہ کی ملی مبینہ بھگت سے بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا نے جگہ جگہ تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس کے باعث شہریوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا۔

مین چوک، شاہراہیں اور بازار تجاوزات کی زد میں ہیں۔ دکانداروں نے دکانوں کے آگے سڑکوں تک سامان رکھ کر راستے بند کر دئیے ہیں۔ شہریوں نے کہا اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں