ننکانہ:تیز آندھی، بارش:متعدد علاقوں میں بجلی معطل رہی
ننکانہ صاحب(خبرنگار)ننکانہ شہراور گردونواح میں گزشتہ رات تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
تاہم آندھی چلتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، حالیہ بارش سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔