مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30 واں یوم تاسیس پرتقاریب
لاہور(سیاسی نمائندہ)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 30 واں یوم تاسیس لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔
آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پرطلبا کنونشنز، طلبا ریلیزودیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں طلبا رہنمائو ں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 30 سالہ جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔