اسلامی جمعیت طلبہ کی اے پی سی، حماس رہنما کی بھی شرکت
لاہور(سیاسی نمائندہ)اچھرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما حماس خالد قدومی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پاکستان کے طلبہ کا متحد ہونا قابل ستائش ہے ، اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہر کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جائیں ۔دریں اثنا جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہفتہ قومی یکجہتی فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ کانفرنس میں مولانا مختار احمد خان سواتی صدر جمعیت اتحاد العلما لاہور، حافظ کاظم رضا اسلامی تحریک، رانا محمد نصر اللّٰہ نائب ناظم پاکستان مرکز جمعیتِ اہلحدیث، قاری محمد قاسم بلوچ مجلس احرار اسلام، علامہ عدیل آ فریدی تنظیم اسلامی، عاصم ارشاد خان تحریک لبیک پاکستان، ثاقب احمد خان جے ٹی اے پی، مولانا قاری اعظم حسین جمعیت علماء اسلام، (س) مفتی عاشق حسین کل مسالک علماء بورڈ، پیر اسد اللّٰہ فاروق جامعہ منظور الاسلامیہ، صغیر اقبال ورک شعیہ علماء کونسل، قاری محمد اسلم صدیقی پاکستان علماء کونسل، اعجاز تنویر بزنس فورم ودیگر نے شرکت کی۔