جامعہ نعیمیہ میں سالانہ محفل میلاد برائے خواتین کا انعقاد
لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ میں سالانہ محفل میلاد برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی معلمات، طالبات سمیت علاقے بھر سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل میلاد میں طالبات نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا اور کانفرنس ہال نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔ طالبات نے درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کی۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہ آپ ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔