سبزیاں 175 روپے کلو تک مہنگی ہونے سے خریدار پریشان

سبزیاں 175 روپے کلو تک مہنگی ہونے سے خریدار پریشان

لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت ہوتی رہیں، خریدار پریشان ہوگئے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 170 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 200 سے 220 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

پیاز کے سرکاری نرخ بدستور 150 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں پیاز180 روپے کلو فروخت ہوا۔ آلو دو روپے اضافے سے 85 روپے کلو مقرر اور مارکیٹ میں آلو 90 سے 100 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لہسن کے نرخ پانچ روپے کمی سے 545روپے کلو مقرر ہواجبکہ مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ادرک چائنہ کا سرکاری ریٹ 10 روپے اضافے سے 725 روپے، مارکیٹ میں ادرک 900 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا، بند گوبھی بدستور 180 اور پھول گوبھی 120 روپے کلو تک ہے، ٹینڈے 220 روپے کلو تک فروخت ہوتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں