گلشن اقبال:کلو سے زائد ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

گلشن اقبال:کلو سے زائد ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے ہیروئن کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گلشن اقبال پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا توملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے تعاقب کے بعد شہنشاہ قبرستان کریم بلاک سے گرفتار کرلیا، ملزم علی رضا سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں