کینٹ کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے کینٹ کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں، پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کینٹ کچہری کے قریب گھات لگائے مخالفین نے پیشی پر آنے والے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علی احمد، عبداللہ، قاسم زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں علی حیدر، بلال، مدثر اور عمران وغیرہ کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔