نشتر کالونی:11 سالہ بچی سے زیادتی، حالت غیر ہونے پر ملزم فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں اوباش نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کر دی، حالت غیر ہونے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔