پولیس ناکے پر غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
پولیس ناکہ لگاکر چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک گاڑی سے شراب کی 350 بوتلیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کی سپلائی میں ملوث 2ملزموں اسد اور عاصم کو گرفتار کرلیا گیا۔