پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،عدالتی رپورٹر)پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے جبکہ وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے مطابق نابینا افراد کے 6 مطالبات مان لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب نابینا افراد کے فوکل پرسن شاہ زیب کا کہنا ہے ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک تحریر میں کچھ نہ دیا گیا۔ سہیل شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نابینا افراد کی 6مطالبات کی سمری سوشل ویلفیئر کی جانب سے حکام بالا کو ارسال کی جائے گی۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کے مطالبات پورے کرنے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے حکومت پنجاب کے ذمہ دار افسر کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔