ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی ، امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے کمیٹی تشکیل

ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی ، امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی میں اہم پیش رفت،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں دو ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈی پی آئی کالجز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں