کلیکٹریٹ آف کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری

کلیکٹریٹ آف کسٹم اپریزمنٹ  ویسٹ کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری

لاہور(نیوز رپورٹر)کلیکٹریٹ آف کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ لاہور نے مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

کلیکٹر کسٹم بیلم رمضان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلیکٹریٹ نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 5.1ارب روپے جمع کئے جو کے ایک مؤثر کارکردگی کا مظہر ہے۔ ریونیو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ کلیکٹریٹ نے مس ڈیکلریشن کے 51 کیس بنائے، جس کی بناپر ملوث افراد کو بھی ہٹایا گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے اضافی ڈیوٹی اور جرمانے کی مد میں 43 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں