محکمہ آبپاشی کا کھال پنچایت اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(رانا فہدامین سے)محکمہ آبپاشی نے 5 سال بعد کھال پنچایت اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،2019 میں پنجاب ایری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کی جگہ کھال پنچایت اتھارٹی بنائی گئی تھی۔۔۔
5سالوں کے دوران اتھارٹی کے 10 ایم ڈی،30 سے زائد جی ایم تبدیل ہوئے، اربوں روپے کی غیر ملکی فنڈنگ بھی جان نہ ڈال سکی، 2019 میں پیڈا کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بند کرا دیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے پیڈا کی جگہ پنجاب کھال پنچایت اتھارٹی کا ادارہ بنا ڈالا، اتھارٹی کو مستقل سربراہ مل سکا نہ اس حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی ہوئی،ذرائع کے مطابق کھال پنچایت اتھارٹی شروع ہوئی تو پیڈا نے 1 ارب کی رقم آبپاشی حکام کو ٹرانسفر کی، افسران محکمہ آبپاشی اور کھال پنچایت اتھارٹی دونوں سے مراعات لیتے رہے ،گاڑیاں، ماہانہ پٹرول، حتیٰ کہ گاڑیوں کی مینٹی نینس ڈبل وصول کرتے رہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 22 سال پرانے سینکڑوں ملازمین کے معاشی قتل کی پلاننگ شروع کر لی،ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کھال پنچایت اتھارٹی کا ٹیکنیکل آڈٹ کرایا جائے۔