لیسکو میں متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو انتظامیہ نے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کر دیئے، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی رانا وسیم کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر نارتھ سرکل، عقیل ظفر سلہری کو منیجر ایم اینڈ ٹی ایسٹ ،محمد اصغر کو منیجر ایس اینڈ آئی لیسکو تعینات کر دیا گیا۔۔۔
ایس ای نارتھ سرکل نثار سرور لیسکو ہیڈ کوارٹرز اٹیچ، ڈپٹی منیجر شاہد حسین ایکسین کینٹ تعینات کردیا گیا،ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل ساؤتھ سرکل، دستار علی کو ڈپٹی منیجر ایس اینڈ آئی تعینات کردیا گیا،ڈپٹی منیجرنعیم احمد جمالی کو چیف انجینئر او اینڈ ایم کے ساتھ اٹیچ کردیا گیا،فیاض احمد کو ایکسین ٹاؤن شپ تعینات کردیا گیا،ڈپٹی منیجر عابد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساؤتھ سرکل تعینات کردیا گیا،ایکسین اوکاڑہ کینٹ محمد فاروق کو لیسکو ہیڈ کوارٹرز اٹیچ کردیا گیا،ایکسین قصور سٹی تبسم طاہر کو لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ کردیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نارتھ سرکل عامر غفار کو لیسکو ہیڈ کوارٹرز اٹیچ کردیا گیا، ایکسین کینٹ فیصل اشرف کو لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ کردیا گیا ،ملک عرفان اللہ ڈپٹی منیجر اوکاڑہ کینٹ ڈویژن تعینات، ڈپٹی منیجربشارت بشیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نارتھ سرکل تعینات کردیا گیا، جاوید اقبال کو ایکسین قصور سٹی تعینات کردیا گیا ،ندیم میمن ڈپٹی منیجر ڈویلپمنٹ جی ایس او سرکل تعینات، ڈپٹی منیجر پی ڈی سی محمد شاہد کو ڈپٹی منیجر ڈسپوزل ڈویژن ٹی اینڈ جیک تعینات کردیا گیا، میر مصطفی کو ڈپٹی منیجر پی ڈی سی تعینات کردیا گیا، محمد مزمل کو چیف ریکوری آفیسر لیسکو تعینات کردیا گیا ،شاہد اقبال ملک کو چیف اینٹی تھیفٹ لیسکو تعینات کردیا گیا، شاہد نوید چٹھہ کو ڈپٹی منیجر ایس اینڈ آئی تعینات کردیا گیا۔ سید قدرت اللہ کو ایس ڈی او کاہنہ لگا دیا گیا۔