صفائی آپریشن :غفلت برتنے پر ایم وی آئی ورکشاپ انچارج معطل
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نشتر ٹاؤن میں صفائی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایم وی آئی رمضان اور ورکشاپ انچارج حامد زمان کو معطل کر دیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تنگ گلیوں، بازاروں، سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر اورکمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔