ایل ڈی اے : 12 مارکیٹوں میں تجاوزات مسماری کا ٹاسک

ایل ڈی اے : 12 مارکیٹوں میں تجاوزات مسماری کا ٹاسک

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کو بارہ مارکیٹوں میں آپریشن کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، پختہ تجاوزات کی مسماری، عارضی تجاوزات کا سامان قبضے میں لیا جائے گا۔۔۔

 تجاوزات مافیا کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرائی جائیں گی، ایل ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے گا، ڈی جی ایل ڈی اے نے شعبہ انفورسمنٹ کو کارروائی کا ٹاسک دے دیا، کریم مارکیٹ اقبال ٹاؤن ،مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن اور برکت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوگا، گلبرگ میں مین مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، منی مارکیٹ اور غالب مارکیٹ میں آپریشن ہوگا، مدینہ مارکیٹ ٹاؤن شپ، لنک روڈ ماڈل ٹاؤن، رائیونڈ روڈ، جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں آپریشن ہوگا،پختہ تعمیرات کو توڑنے کے لئے بھی علیحدہ سکواڈ تشکیل دیا گیا، شہر کی بڑی مارکیٹوں میں انسداد تجاوزات کیمپ لگائے جائیں گے، ایل ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کیمپ میں موجود رہیں گے، مارکیٹوں میں لگنے والی عارضی تجاوزات کو لگنے سے روکا جائے گا، تین بڑی مارکیٹوں کے ساتھ ایل ڈی اے کے ٹرک موجود رہیں گے، پختہ تعمیرات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے دو مختلف ٹیمیں کام کریں گے، ایل ڈی اے اور ٹیپا کا مشترکہ سکواڈ مرکزی شاہراہوں پر آپریشن کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں