ڈی سی کا تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا حکم

ڈی سی کا تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل ماڈل ٹاؤن اور علامہ اقبال کے مختلف مقامات کے دورے۔

ڈی سی لاہور کا تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا حکم،چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن، سی او ایل ڈبلیو ایم سی بھی ہمراہ، نصیر آباد، بابا فرید کالونی میں صفائی و سیوریج انتظامات کا جائزہ، ڈی سی کی سیوریج و صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت۔ ڈی سی کی تجاوزات کو فی الفور ہٹانے کے احکامات۔ ان کا نزد ڈاکٹر ہسپتال اور ملتان چوہنگی کے علاقے میں تجاوزات کا جائزہ۔ قریب کھڑی ریڑھیوں پر اظہارِ تشویش، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن سے استفسار، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن کی ڈی سی لاہور کو بریفنگ، ریڑھی بانوں کو وارننگز، تجاوزات ہٹانے کے لئے ایک دن کی مہلت دے دی گئی ہے، سڑک کنارے کھڑی ریڑھیوں کو فوری طور پر ہٹائیں، ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں