درختوں کی کٹائی کا الزام،وحدت روڈکالج کے پرنسپل معطل

درختوں کی کٹائی کا الزام،وحدت  روڈکالج کے پرنسپل معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) درختوں کی کٹائی کے الزام میں پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ ڈاکٹر تحسین رزاق کو معطل کردیا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں کاٹے جانے والے درختوں کی اقسام بیان نہیں کی گئی۔سابق پرنسپل کا کہنا تھا کالج کے نئے بی ایس بلاک کی کی تعمیر کے بعد کونوکارپس باڑ کو چھوٹا کیاگیا ۔ انہوں نے کہا ایک پروفیسر نے کلاسز نہ لینے پر کی جانے والی پوچھ گچھ پر شکایت کی۔14 سال میں کالج کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔نئی پارکنگ،نئے بلاکس اور مصنوعی جنگل بھی لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں