محکمہ داخلہ کا ڈپٹی کمشنرز کو بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ
لاہور (سیاسی نمائندہ) محکمہ داخلہ نے جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے قیدیوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں قائم بخشی خانوں کی حالت درست کی جائے ، تعمیر و مرمت کے کاموں کیلئے ضروری فنڈز کی تفصیلات شیئر کی جائیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا پنجاب کی 43 جیلوں سے روزانہ اوسطاً 7 ہزار سے زائد قیدی عدالتوں میں پیشی کیلئے جاتے ہیں جنہیں بخشی خانے کی بیرکوں میں رکھا جاتا ہے۔