بجلی صارفین کو رواں سال 1910 تھری فیز میٹر جاری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو کی جانب سے صارفین کو تھری فیز میٹرز جاری کر دئیے گئے۔
ترجمان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کمپنی نے رواں سال مجموعی طور پر 1910تھری فیز میٹرز جاری کئے ہیں، 320 نئے جبکہ 1590خراب ہونیوالے میٹرز کو تبدیل کردیا گیا ۔ فرسٹ سرکل میں 51میٹر تبدیل ، 8نئے ، سیکنڈ سرکل میں 437میٹر تبدیل ، 57نئے ،تھرڈ سرکل میں 65میٹر تبدیل ،16نئے ،فورتھ سرکل میں 89میٹر تبدیل ، 4نئے ، پانچویں سرکل میں 496میٹر تبدیل 179نئے ،چھٹے سرکل میں 128میٹر تبدیل ،5نئے ،ساتویں سرکل میں 155میٹر تبدیل 3نئے ،آٹھویں سرکل میں 169میٹر تبدیل جبکہ1نیا میٹر جاری کیا گیا۔