مڈل ٹیک پائلٹ پراجیکٹ گریجوایٹس کی پاس آؤٹ تقریب

مڈل ٹیک پائلٹ پراجیکٹ  گریجوایٹس کی پاس آؤٹ تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور میں اے ایل پی مڈل ٹیک پائلٹ پراجیکٹ کے گریجوایٹس کی پاس آؤٹ تقریب ہوئی۔۔۔

 صدارت پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود وائس چانسلر نے کی ، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔اے ایل پی مڈل ٹیک پروگرام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ) کے اشتراک سے پیش کیا گیا، پروگرام کا مقصد دورافتادہ علاقوں سے ایسے بچوں کو لکھنے پڑھنے کے ساتھ ہنر مند بنانا تھا جو کہ زندگی میں کبھی سکول نہیں جاسکے ۔اس پروگرام میں 13 قسم کی پیشہ وارانہ مہارتیں شامل تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں