میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان 30اکتوبر کو ہونے کا امکان
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 30 اکتوبر کو کئے جانے کا امکان ہے۔
تمام تعلیمی بورڈز نے نتائج کے اعلان کیلئے پی بی سی سی سے اجازت مانگ لی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے اجازت ملنے کے بعد نتائج کی حتمی تاریخ دی جائے گی۔میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں 40 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔