پنجاب اسمبلی کی عمارت گلابی روشنیوں سے مزین

پنجاب اسمبلی کی عمارت گلابی روشنیوں سے مزین

لاہور(سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی کی عمارت کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر گلابی روشنیوں سے سجایا گیا۔

اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق، تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور دینا ہے ۔ یہ دن منانے کا مقصد ہے کہ لڑکیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو نمایاں کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں