گیس بندش اور کم پریشر کی شکایات میں اضافہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی شہر میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات بڑھنے لگیں۔۔۔
سلامت پورہ کے علاقہ عیدگاہ محلہ کے رہائشیوں نے ایک ماہ سے گیس نہ آنے پر احتجاج کیا، خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن حکام کے 3 اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کے دعوے ہوا گئے ۔سلامت پورہ کے علاقہ عید گاہ محلہ میں ایک ماہ سے گیس مکمل طور پر بند ہونے سے شہری شدید پریشان اور انہوں نے احتجاج کیا جس میں خواتین، مردوں اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا ہر ماہ بل آرہے ہیں مگر گیس نہیں آتی،متعدد بار شکایات کرچکے مسئلہ حل نہیں ہوا،مجبوراً متبادل ایندھن ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کررہے ہیں۔