چینی وزیراعظم کے دورہ سے معاشی فوائد ہونگے:لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امید ظاہر کی ہے کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے پاکستانی معیشت کو وسیع پیمانے پر فوائد حاصل ہونگے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا یہ دورہ پاکستان کے لیے چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔