سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فنی بورڈکی کارکردگی کا جائزہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کارکردگی، آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرپرسن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر نے دونوں اداروں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا جائزہ لیا جائے، امتحانی مراکز کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ روم بھی ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں ٹیکنیکل بورڈ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا-