نا معلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی ۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش کاچھا سٹاپ کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم شخص کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ۔ مقتول کے سر ،چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔