شہریوں کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار

شہریوں کو باہر بھجوانے کا جھانسہ  دے کر لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ سرکل لاہور نے شہریوں کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

 ملزموں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم محمد حسین نے شہری کو کینیڈ ا بھجوانے کے 15 لاکھ ، ملزم عقیل نے دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے 35 لاکھ اور ملزم یوسف نے شہری کو کینیڈ ا بھجوانے کے 50 لاکھ روپے لئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں